240 + Best Urdu Poetry – Good Poetry in Urdu
My Dear Friends kya Aap Best Urdu Poetry ki Talaash mein Hain ? Or Good Poetry In Urdu Padhna Chahte hai? To Aap Sahi Jagah par hain, Aap yahan Se famous urdu poets Or good poetry in urdu Padh Sakte hain. Dear Friend best urdu poetry Aap ko Agar accha lage to apne doston ke sath zaroor share Kare, Shukria
Good Poetry in Urdu 2024
اللہ! قیامت اگر آئی ہے تو ٹل جائے
چھو لی ہے جو برسوں میں وہ اک شاخ تو پھل جائے
نہ مُرجھائے کوئی گل ستارہ کوئی ٹوٹے
انسان سنبھل جائے تو کیا کچھ نہ سنبھل جائے
کیوں عشق کی اس آنچ سے دل موم نہ ہو پائیں
پتھر کو بھی جس آنچ پہ رکھو تو پکھل جائے
دشوار ہے انکار کو انکار سمجھنا
انکار سے چہرے کا اگر رنگ بدل جائے
غنچوں کو تو درکار ہے آئنہ سحر کا
شبنم کو یہ ڈر ہے کہ کہیں رات نہ ڈھل جائے
ہر موڑ بیٹھا ہے یہ خونخوار درنده
جو لمحہ گزر جائے اسے وقت نگل جائے
چپکے سے ہوا میرے خرابے میں جب آئے
گو ضبط کرے لاکھ مگر چیخ نکل جائے
32 انسان ہے اک جسم کی، اک جاں کی شراکت
ادراک جھلس جائے تو وجدان بھی جل جائے
شاعر کو یہ ضد، چاند سے کم کچھ نہیں لے گا
پھولوں پہ مگر اوس کو دیکھے تو بہل جائے
دست تقدیر نے یوں نقش اُبھارا میرا
میری پلکوں پہ اُتارا ہے ستارا میرا
پیار سے دست کشی کا نہیں یارا میرا
اس کا پیارا ہوں کہ جو شخص ہے پیارا میرا
وہ نہیں ہے تو سرِدشتِ تمنا کس نے
اس کی آواز میں پھر ام پکارا میرا
راہیں، ہاتھوں کی لکیروں کی طرح روشن ہیں
اس کی یادیں، سرِ شب میں سہارا میرا
میں تو سمجھا تھا کہ دن بھر کی رفاقت ہوگی
رات کے ساتھ گیا صبح کا رات تارا میرا
وہ سمندر، ہوں جو ملاحوں سے شرمندہ ہے
اتنا گہرا ہوں کہ پاتال، کنارا میرا
تیر سینے میں جو اُترا تو لہو کیوں نہ بہا
امتحان لینے چلے ہیں وہ دو باره میرا
میں کہ فن کار ہوں، کیوں داد نہ دیتا فن کی
دست قاتل نے اگر زخم سنوارا میرا
موت برحق ہے، مگر موت کا چرچا نہ کریں
آپ انسان کی تقدیر کو رسوا نہ کریں
ہم نے جنت کے عوض، خلوت دنیا پائی
آسمانوں سے فرشتے ہمیں جھانکا نہ کریں
کر دیا حسن حقیقت نے کچھ ایس مبہوت
لوگ اب حسن تصور کا تقاضا نہ کریں
حال و ماضی نے ہمیں غم کے سوا کچھ نہ دیا
اور کیا کام کریں، گر غم فردا نہ کریں
رہنماؤں سے بس اتنا ہی ہمیں کہناہے
کہ وہ الفاظ کے ناموس کو بیچا نہ کریں
ہم نے کس صبر سے ہر جبر سہا ہے، لیکن
اب جو ہم چیخ اُٹھیں، آپ بھی غصہ نہ کریں