Makka Madina Shayari in Urdu | Madina par Shayari in Urdu

Makka Madina Shayari in Urdu | Madina par Shayari in Urdu

مدینہ پہنچ کر سرعام کہیو 

صباکملی والے سے پیغام کہیو

 

طبعیت اندھیروں سے اکتاگئی ہے

بہت دن سے ہے شام ہی شام کہیو

خزان بھی گزاری بہاریں بھی دیکھیں

ملاکوئی کروٹ نہ آرام کہیو

ہمیں پھول بانٹیں ہمیں زخم کھائیں

وہ آغاز تھا اوریہ انجام کہیو

ہمیں شہریاران شہرستم سے 

وفاکا جوملتاہے انعام کہیو

چراغاں محبت کا ہوتوکہاں ہو

کہ گھر ہوگئے بے دروبام کہیو

یہاں میکدہ کہتے ہیں قتل گہہ کو

لہو سے بھرے جاتے ہیں جام کہیو

”بدلتاہے رنگ آسمان کیسے کیسے”

محرم کااب عید ہے نام کہیو

یہ اشعاران سے نہایت ادب سے

نگاہیں جھکاکر اوردل تھام کہیو

وہ خود ہی نہ دریافت فرمائیں جب تک

تخلص نہ ان سے مرانام کہیو

وہ پوچھیں کہ ہے کون کم بخت عاجز

تیلہاڑے کا ہے ایک بدنام کہیو

زمانے سے روتاسسکتاپھرے ہے

کبھی چین لے ہے نہ آرام کہیو

(ڈاكٹر كليم عاجز مرحوم)

Leave a Comment