About Us

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

میرا نام محمد اسعد ہے  اور  یہ ویب سائٹ  (www.besturdupoetry.com) شعر و شاعری کی ویب سائٹ ہے،جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہےکہ اسمیں اردو غزلیں، اسلامی اشعار نیز دورِ جدید و قدیم کے اکثر شعرائے کرام کے کلام کو بڑی عرق ریزی کے ساتھ جمع کیا ہے۔

پیارے  بھائیوں!ہماری ویب سائٹ کا مقصد  شعر و شاعری کے ذریعہ خواص وعوام میں شعر کہنے کا بہترین سلیقہ اور ذوق پیدا کرنا ہے۔

محترم قارئین !اردو زبان ایک شیریں اور رس گھولتی زبان ہے، اس کی مٹھاس سے ہر ذی شعور واقف ہے اوراگر اس زبان کو شعر کے سانچے میں ڈھال دیا جائے تو اس کی مٹھاس اور لذت دو بالا ہو جاتی ہے، اس لئے کہ شعر صرف ایک بات ہی نہیں بلکہ شاعر کا خون جگر ہوتا ہے، زندگی کے تمام نشیب وفراز غم اور خوشی کے جذبات و احساسات کو شاعر فکر ونظر کے اہم و عمیق مطالعہ اور کئی مراحل سے گذر کر شعری سانچے میں ڈھالتا ہے

 مجھے امید ہے کہ یہ ویب سائٹ بیت بازی اور شعری ذوق کی بیداری میں معاون ثابت ہوگی اور خواص وعوام میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ اس ویب سائٹ کو مقبولیت سے نوازے اور قارئین کیلئے مفید بنائے نیز مجھے مزید کام کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے آمین

Email: serajulhaque1943@gmail.com