Latest Romantic Ghazal in Urdu – Best Mohabbat Ghazal
Latest Romantic Ghazal in Urdu Or Best Mohabbat Ghazal or Best Urdu Poetry. Read and share your favorite kismat poetry in urdu with friends and social media like Facebook,Whatsapp.
Romantic Ghazal in Urdu
اپنے رخسار پہ زلفوں کو پڑا رہنے دو
یوں ہی مہتاب گھٹاؤں میں چھپارہنے دو
جی میں آتا ہے زمانے سے چھپالوں تجھکو
لیکے آغوش میں سینے سے لگالوں تم کو
دل میں جذبات کا طوفان کا مچا رہنے دو
اپنے رخسار پہ زلفوں کو پڑا رہنے دو
ریشمی زلف کا ہٹ جانا قیامت ہوگا
چاند سے چاند کا ٹکرانہ قیامت ہوگا
چاند بدلی میں چھپا ہے تو چھپا رہنے دو
اپنے رخسار پہ زلفوں کو پڑا رہنے دو
میری دنیا یہ محبت کا گلستاں تم ہو
جس کو بڑے پیار سے پالا ہے وہ ارمان تم ہو
یہ بھرم میرا بنا ہے تو بنا رہنے دو
اپنے رخسار پہ زلفوں کو پڑا رہنے دو
مانگ پھولوں سے تمہاری بھر دونگا اس دن
شوخ نظروں سے مجھے تم نے جو دیکھا جس دن
مسکرانے کا یہ انداز بنارہنے دو
اپنے رخسار پہ زلفوں کو پڑا رہنے دو
کوئی بھی شئی کا زمانے میں طلبگار نہیں
ساتھ ہو تم تو جہاں بھی مجھے درکار نہیں
مجھ کو دیوانہ بنایا تو بنا رہنے دو
اپنے رخسار پہ زلفوں کو پڑا رہنے دو