latest Watan Poetry In Urdu – Desh Bhakti Shayari In Urdu
Dear Friends Read the latest Watan Poetry In Urdu Or Desh Bhakti Shayari In Urdu And share your Best Urdu Poetry with your friends.
Best Urdu Poetry
وطن کے حاکم سنو مسیحا کبھی تو اس پر بھی بات کرلو
یہاں پہ بے گھر ہے کون بھوکا کبھی تو اس پر بھی بات کرلو
شوالہ مندر کلیسیا مسجد پہ تم سیاست کروگے کب تک
عوام زندہ ہے یا کہ مردہ کبھی تو اس پر بھی بات کرلو
ہمارے دشمن گھسے ہیں گھر میں بتاو ظالم ہوا یہ کیسے
ہماری دھرتی پہ چینی قبضہ کبھی تو اس پر بھی بات کرلو
لڑانا آپس میں ہندو مسلم کو بند کر کے یہ سوچو کیسے
کرے ترقی یہ دیش اپنا کبھی تو اس پر بھی بات کرلو
نہ بینک کھاتے میں پیسہ آیا نہ نوکری بھی ملی کسی کو
نہ کر سکے ہو جو پورا وعدہ کبھی تو اس پر بھی بات کرلو
یہاں پہ مجرم ٹہل رہے ہیں قفس کے اندر ہیں بے گناہ کیوں
ترا ہے ان سے یہ کیسا رشتہ کبھی تو اس پر بھی بات کرلو
تمہارے بس کا نہیں ہے یہ سب اکھنڈ بھارت بنانے والے
گرا ہے کیسے وطن کا سکہ کبھی تو اس پر بھی بات کرلو
وطن کی خاطر گنوائی جانیں لہو سے سینچا چمن کو کاظم
تمہارے اندر ہے ایسا جذبہ؟ کبھی تو اس پر بھی بات کرلو