عید میلاد النبی پر اشعار | Eid Milad un Nabi Poetry in Urdu

عید میلاد النبی پر اشعار | Eid Milad un Nabi Poetry in Urdu

پیارے اسلامی بھائیوں ہمارے پیارے آقا تاجدار مدینہ  جناب محمد رسول الله صلى اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری یقینا اللہ تعالی کی طرف سے کفر و ضلالت میں ڈوبی ہوئی انسانیت کے لیے رحمت ہے۔ لہذا اس پوسٹ میں عید میلاد النبی پر اشعار بہت ہی عمدہ انداز میں لکھے گئے ہیں۔آپ خود بھی پڑھے اور میلاد النبی پر اشعار اپنے دوست و احباب میں بھی شیر کریں۔

چلو بے سہارو خوشی اب مناؤ حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں

محبت سے اپنے گھروں کو سجاؤ حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں

 

ملائک بھی خوشیاں منانے لگے ہیں اور نعت نبی گنگنانے لگے ہیں

سنو! تم بھی نعت نبی گنگناؤ حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں

 

شہ انبیاء رحمت دو جہاں بھی مرے پیارے رب نے بنایا ہے ان کو

زمانے میں ہر سو یہ نعرہ لگاؤ حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں

 

مرے مصطفیٰ کا جو آنا ہوا ہے ستاروں کا بھی جگمگا نا ہوا ہے

میں نورُ علٰی نور سب کو بتاؤ حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں

 

حلیمہ ترا جو مقدر ہے چمکا یہ بیشک رسول خدا کا ہے صدقہ

یہ باتیں ہمیشہ سبھی کو بتاؤ حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں

 

کرو گھر چراغاں اور جھنڈے لگاؤ جو جلتے ہیں رضواں انہیں تم جلاؤ

عقیدت سے میلاد ان کی سجاؤ حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں

میلاد النبی پر اشعار |Milad un Nabi Poetry in Urdu

فضل رب ہم کو ملا جشن ربیع النور ہے

مرحبا صد مرحبا جشن ربیع النور ہے

 

آمنہ کے گھر میں جب تشریف لائے مصطفیٰ

جھومنے کعبہ لگا جشن ربیع النور ہے

 

یا حبیب کبریا خیر الوری، نور الهدى

ہر طرف چرچا ترا جشن ربیع النور ہے

 

نور حق کے نور سے سارا جہاں پرنور ہے

مرحبا پھر آ گیا جشن ربیع النور ہے

 

کھل اٹھے مرجھائے دل مسرور ہے سارا جہاں

بس وہابی جل رہا جشن ربیع النور ہے

 

عرش پر دھومیں مچی ہیں فرش پر دھومیں مچی

آ گئے ہیں مصطفیٰ جشن ربیع النور ہے

 

عاشق خیر الوریٰ یہ کہہ رہے ہیں جھوم کر

نور والا آ گیا جشن ربیع النور ہے

 

یا الٰہی! ہے گناہوں میں گھری یہ رضویہ

بخش دے اس کی خطا جشن ربیع النور ہے

Assalam Assalam – السلام السلام

Leave a Comment