Best Lines in Urdu – Best Lines in Urdu Poetry

Best Lines in Urdu – Best Lines in Urdu Poetry

My Dear friends Kya Aap Best Lines in Urdu Ki Talash me hai? Or Best Lines in Urdu Poetry Read Karna chahrahe Hain? To Aap sahi Jagah Par hain, Aap yahan se  best 2 lines urdu poetry Or Poetry in Urdu 2 Lines Attitude Padh Sakte Hai. shukriya

Best Lines in Urdu Poetry

تازه اشعار سنانے کے لئے آئے ہیں

ایک نیا رنگ جمانے کے لئے آئے ہیں

 

ایک مدت سے نہیں جن کی توجہ ہم پر

ان کے ابا کو منانے کے لئے آئے ہیں

 

اب بہت کم ہمیں آنے لگے دعوت نامے

روٹھے ناظم کو پٹانے کے لئے آئے ہیں

 

کھول کر ہونٹ نہیں دیتے کبھی شعر کی داد

ہم فقط ہاتھ اٹھانے کے لئے آئے ہیں

 

ہوٹ جب ہوتا ہے کوئی تو مزا آتا ہے

لوگ یوں شور مچانے کے لئے آئے ہیں

 

فن کے بازار میں دکھلا کے چرایا ہوا مال

بھاؤ کچھ اور بڑھانے کے لئے آئے ہیں

 

شعر فہمی سے نہیں کوئی تعلق پھر بھی

تیر تنقید چلانے کے لئے آئے ہیں

ہم کسی اور کی غزلوں پہ توجہ کیوں دیں

ہم تو صرف اپنی سنانے کے لئے آئے ہیں

ڈاکٹر اعجاز پاپولر میرٹھی

Leave a Comment