Best Mother Poetry In Urdu 4 Lines – Maa Shayari In Urdu

Best Mother Poetry In Urdu – Maa Shayari In Urdu

Dear Friends Read the Best Mother Poetry In Urdu 4 Lines Or Maa Shayari In Urdu And share your Best Urdu Poetry with your friends.

Maa Shayari In Urdu 2024

ماں کی برکت

 دنیا جس کو ماں کہتی ہے ذات بڑی بابرکت ہے

ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنت ہے

 

 ماں نے اپنے خون و جگر سے دنیا کو سیراب کیا

غوث ولی اور پیر و پیغمبر سب کو ماں نے جنم دیا

 ماں کے حسیں پیکر میں دیکھو شان رب العزت ہے

ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنت ہے۔

 

 گھر والے سب سو جاتے ہیں جاگتی ماں رہجاتی

بچے کے آرام کی خاطر سب دکھ درد سہہ جاتی ہے 

ماں کے آنچل کے سائے میں چین سکون ہے راحت ہے

ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنت ہے

 

ماں کی ایک چھوٹی سی حسین سے  دل کا چمن کھل جاتا ہے

 ماں کی آنکھ میں آنسو ہو تو عرش خدا ہل جاتا ہے

 ماں کی عظمت جو نہ سمجھے اس پر خدا کی لعنت ہے

 ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنت ہے۔

 

ماں کی دعائیں لیکر جب میں اپنے گھر سے نکلتا ہوں 

ایسا لگتا ہے کہ اپنی وادی میں ہی ٹہلتا ہوں

 ماں کی دعاء کے صدقے میں ہر سو جہاں میں شہرت ہے

ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنت ہے

 

 اس کے دل سے جاکر پوچھو جن کی ماں مر جاتی ہے

 من کا آگن دل کی دنیا سب سونا کر جاتی

 ماں ہی گھر کی رونق ہے اور ماں ہی گھر کی زینت ہے

 ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنت ہے

 

 پیارے بچوں تم بھی سمجھو ماں کی دل سے قدر کرو

 ماں کی خدمت فرض ہے تم پر ماں کو کبھی تکلیف نہ دو

 شبنم تم بھی سمجھو ماں کی ذات سراپا رحمت ہے

ماں ایسی ہستی ہے جس کے قدم کے نیچے جنت ہے

 شعر

 منہ دیکھ لیا آئینہ میں پر داغ نہ دیکھا سینےمیں

جی ایسا لگا یا جینے میں مرنے کو مسلمان بھول گئے

تکبیر تو اب بھی ہوتی مسجد کی فضا میں اے انور

جس ضرب سے دل ہل جاتے تھے وہ ضرب لگانا بھول گئے

اسے بھی پڑھیے: شاعر نے کتنی بہترین انداز میں اللہ رب العزت کی تعریف کی ہے، جسے پڑھ کر مزہ آجائے

Leave a Comment