Best Sad Ghazal in Urdu – Popular Sad Urdu Ghazals

Best Sad Ghazal in Urdu – Popular Sad Urdu Ghazals

Best Sad Ghazal in Urdu or Popular Sad Urdu Ghazals or Best Urdu Poetry. Read and share your favorite kismat poetry in urdu with friends and social media like Facebook,Whatsapp.

 مجھے بھلا کے بھی تم بھلانہ پاؤ گے

مجھے پاؤ گے اب تم جہاں بھی جاؤ گے

 اگر ہماری حقیقت کو جان جاؤ گے

ہماری راکھ کو آنکھوں سے تم لگاؤ گے

 ہماری آس کا ہر دور ٹوٹ جائیگا

قدم قدم پہ گر یوں ہی آزماؤ گے

 بچا کے رکھو زمانے کی آنکھ سے اس کو

وہ کھو گیا تو اسے پھر کہاں سے لاؤ گے

 چلے بھی آؤ کہ دل بے قرار ہے اس دم

یہی تو ہوگا کہ اور دل دکھاؤ گے

 کچھ ایسا درد ہے دیوانوں میری غزلوں میں

کبھی پڑھو گے تو رورو کے جاں گنواؤ گے

 میں تم کو بھول تو جاؤں مگر یہ آس بھی ہے

کبھی تو یاد کروگے کبھی تو آؤگے

 یہ داغ دل ہے نہ تم دیکھو دوستوں ورنہ

پھر اس کے بعد کبھی تم مسکرانہ پاؤ گے

 بہ بن سنور کے کدھر جارہے ہو تو آخر

کہاں کی ٹھانی ہے کس دل پر شہر ڈھاؤ گے

 ستم سے باز بھی آجاؤ مان بھی جاؤ اب

اور مجھ کو کہاں تک تم ستاؤ گے

 شکیل اس کے سلسلے کے بچھڑنے میں اگر

کوئی سوال کریگا تو کیا بتاؤ گے

Kumar Vishwas Kavita In Urdu

Leave a Comment