Best Shayari On Iman – Iman Poetry In Urdu
Dear Friends Read the Best Shayari On Iman Or Iman Poetry In Urdu And share your Best Urdu Poetry with your friends.
Majid Deobandi Shayari
سامان تجارت مرا ایمان نہیں ہے
ہر در پہ جھکے سر یہ مری شان نہیں ہے
سجدوں میں تڑپ روح میں اب جان نہیں ہے
مومن کی سلامت کوئی پہچان نہیں ہے
ہر لفظ کو سینے میں بسا لو تو بنے بات
طاقتوں میں سجانے کو یہ قرآن نہیں ہے
اللہ مرے رزق کی برکت نہ چلی جائے
دو روز سے گھر میں کوئی مہمان نہیں ہے
ہم نے تو بنائے ہیں سمندر میں بھی رستے
یوں ہم کو مٹانا کوئی آسان نہیں ہے
وہ جس کو بزرگوں کی روایت نہ رہے یاد
اس شخص کی لوگو! کوئی پہچان نہیں ہے
دو چار امیدوں کے دیئے اب بھی ہیں روشن
ماضی کی حویلی ابھی ویران نہیں ہے
میں تیری محبت میں گرفتار ہوں لیکن
تجھ کو میں خدا سمجھوں یہ امکان نہیں ہے
پھولوں کی جگہ جلتے ہوئے لفظ سجے ہیں
اب میز پہ اخبار میں گلدان نہیں ہے
ماجد ہے مرا شعر میرے عہد کی تصویر
غالب کی غزل میر کا دیوان نہیں ہے