Hamd in Urdu | Best Hamd In Urdu 2024

Hamd in Urdu | Best Hamd In Urdu 2024

 ہم کو ظلمت میں ضیا دیتا ہے

جو بھی دیتا ہے خدا دیتا ہے

 

اپنے پڑھنے کی کی ہے ورنہ

سب وہ قرآں میں بتادیتا ہے

 

وہ خزانوں کا ہے مالک تنہا

چاہے گر حد سے سوا دیتا ہے

 

ہے خطاؤں پر عطائیں جاری

وہ گنہ میرے مٹادیتا ہے 

 

کوئی منزل ہو مدد لو اس سے

وہ پہونچنے کا پتہ دیتا ہے

اس پر ماہر کو یقیں ہے وہ ہی

موت دیتا ہے ، جلا دیتا ہے

Best Hamd In Urdu

خدا کا یہ مجھ پر بڑا ہی کرم ہے

تصور میں میرے حرم ہے حرم ہے

 

تیرے ہاتھ میں قسمتوں کا قلم ہے

اسی واسطے سرسبھی کا جو خم ہے

 

یہ احساس ہوتا ہے ہر وقت مجھ کو

کروں شکر جتنا ادا میں تو کم ہے

ہماری حقیقت خدا جانتا ہے

اسی کا کرم ہے جو قائم بھرم ہے

ہمیں بخش دینا خدا فضل سے تو

ترے خوف ہی سے تو یہ آنکھ نم ہے

زباں پر ہے ماہر کی تعریف تیری

اسی شغل میں رات دن یہ قلم ہے

Best Hamd poetry In Urdu

میں ہر وقت تیری ثنا کر رہا ہوں

دعا کر رہا ہوں دعا کر رہا ہوں

مرے ہر مرض کی شفا ہاتھ تیرے

ترا نام لے کر دوا کر رہا ہوں

مجھے بخش دینا تو اپنے کرم سے

یہی میں فقط التجا کررہا ہوں

عطاؤں پہ تیری عطائیں ہیں جاری

مگر حیف میں تو خطا کر رہا ہوں

ترا فضل شامل ہوا جب سے مجھ پر

میں اپنی انا کو فنا کر رہا ہوں

سبھی کو تری رحمتیں میں پتا کر

تری حمد کے باب وا کر رہا ہوں

 تری یاد جب سے سمائی ہے دل میں

ہر اک دل کی خواہش جدا کر رہا ہوں

حجابات سارے اٹھے جارہے ہیں

نمازوں میں رب سے ملا کر رہا ہوں

جو استاذ ہیں میرے دنیا میں ماہر

ہمیشہ رہیں خوش دعا کر رہا ہوں

Leave a Comment