Islamic Ghazal in Urdu – Famous Ghazal in Urdu

Islamic Ghazal in Urdu – Famous Ghazal in Urdu

My Dear friends Kya Aap Islamic Ghazal in Urdu – Famous Ghazal in Urdu padhna chahrahe Hain? To Aap sahi Jagah Par hain, Aap yahan se  best 2 lines ghazal in urdu writing Or heart touching urdu ghazals Padh Sakte Hai. shukriya

Famous Ghazal in Urdu

سبھی دروازے ہوں گے بند تو یہ فیصلہ ہوگا

چلو تو بہ کریں توبہ کا دروازہ کھلا ہوگا

 

کھلے دشمن تو سپنے پر ہمیشہ وار کرتے ہیں

لگا ہے پیٹھ پر خنجر کوئی اپنا رہا ہوگا

 

نظر کے سامنے پامال ہوگی حرمتِ مریم

زمانے حق نوا پر طوق کا تالا لگا ہوگا

 

سرے بازار بچوں کو فسادی قتل کر دیں گے

کسے معلوم تھا ایسا کہ اک دن حادثہ ہوگا

 

میرے دادا میں موسیٰ اور میں موسیٰ کی لاٹھی ہوں

میری ٹھوکر سے دریا میں پیدا راستہ ہوگا

 

کسی کے حسن کی تو ہین اس کی ماں سے مت کرنا

اسے وہ چاند سا ہوگا بھلے ہی سانولا ہوگا

 

خدا کی مسجد اقصیٰ جو روکی نہ جائے گی

کہیں پہ آگ کی بارش کہیں پہ زلزلہ ہوگا

 

چلے گی دوستی کی ریل جب نفرت کی پٹری پر

لگے گی آگ ڈبے میں سفر میں حادثہ ہوگا

دل خیر آبادی

Leave a Comment