Islamic Poetry In Urdu 2024
حمد باری تعالی
جینے کو آسان بنادے یا اللہ
پابند قرآن بنادے یا اللہ
یا اللہ یا اللہ یا اللہ یا اللہ
دل کے اندر تو ہی تو ہو تو ہی تو
اس دل کو جزدان بنادے یا اللہ
یا اللہ یا اللہ یا الله یا اللہ
ساری دنیا رسوا کرنا چاہتی ہے
تو ہم کو ذیشان بنادے یا اللہ
یا الله یا الله یا الله یا الله
میرے بچے حمد کہیں اور نعت کہیں
نسلوں کو حسان بنادے یا اللہ
یا الله یا الله یالله یا الله
ساری دنیا شعر حمد و نعت کہیں
یہ میری پہچان بنادے یا اللہ
یا الله یا الله یا الله یا الله
جب بھی چاہوں جھانک کے روضہ دیکھ سکوں
دل کو روشندان بنادے یا اللہ
یا اللہ یا الله یا الله یا الله
دنیا کی دولت سے بھی کر مالامال
اور ابن عفان بنادے یا اللہ
یا الله یا الله یا الله یا الله
نواز دیوبندی
سلیقے سے جینا سکھایا نبی نے
سلیقے سے جینا سکھایا نبی نے
مکمل طریقہ بتایا نبی نے
بشر کو خدا سے ملایا نبی نے
کافر کو مؤمن بنایا نبی نے
ہو جس راستہ سے خدا تک رسائی
ہمیں راستہ وہ بتایا نبی نے
بھنور سے سفینہ کو ساحل پہ لاکر
ہمیں ڈوبنے سے بچایا نبی نے
کوئی ان کی شان کریمی تو دیکھے
انسان کو اونچا اٹھایا نبی نے
ادھر آگیا جھوم کر ابر رحمت
جدھر بھی قدم کو بڑھایا نبی نے
کلام خدا کی دلیلوں پے جوہر
سر کفر و باطل جھکایا نبی نے
( جمشید جوہر )