Sad Shayri in Urdu – Sad Shayari in Urdu 2 Lines

Sad Shayri in Urdu – Sad Shayari in Urdu 2 Lines

My Dear friends Kya Aap Sad Shayri in Urdu – Sad Shayari in Urdu 2 Lines Read Karna chahrahe Hain? To Aap sahi Jagah Par hain, Aap yahan se  2 line urdu poetry copy paste Or Sad Poetry in Urdu 2 Lines 2023 Padh Sakte Hai. shukriya

Sad Shayari in Urdu 2 Lines

تمہیں خبر اس کی شوخیوں کی ابھی تک اہل خبر نہیں ہے

کہاں کا اقرار اس کا انکار عشق بھی معتبر نہیں ہے

 

نہیں نہیں صبح کے ستارے ابھی نمود سحر نہیں ہے

فریب وہ رات نے دیے ہیں کہ صبح بھی معتبر نہیں ہے

 

لباس اندھیرا بدل رہا ہے، غرور شب کا پگھل رہا ہے

مرے ستارے یہ کہہ رہے ہیں ابھی طلوع سحر نہیں ہے

 

سراب ہے صبح کا دھندلکا، افق کی لالی نظر کا دھوکہ

نئے اندھیروں کا قافلہ ہے یہ کاروانِ سحر نہیں ہے

 

یہ صبحِ نو کا حسین ترنم ادا ہے اک تازہ قافلے کی

نئے سفر کا غبارِ آغاز ہے، یہ گردِ سفر نہیں ہے

 

بہار تازہ کی آمد آمد کا جشن ہے میرے آشیاں میں

حیات نو مسکرا رہی ہے یہ رقص برق و شرر نہیں ہے

 

ہے رہنما تو اک استعارہ ! فقط اندھیرے میں اک اشارہ

وہ راہ رو، راہ رو نہیں ہے جو اپنا خود راہبر نہیں ہے

 

قفس میں گر بال و پر بھی ہوتے تو کون سا کارنامہ کرتے

کہ ہم تو وہ ہیں جنہیں چمن میں بھی شکوہ بال و پر نہیں ہے

 

ہیں موسم بے وفائی دونوں، چمن میں فصل جدائی دونوں

خزاں ہی نا معتبر نہیں تھی، بہار میں معتبر نہیں ہے

 

حریف کیا کرسکیں گے ساغر میں خود ہوں بربادیوں کا محشر

خود اپنی ہستی سے کانپتا ہوں، مجھے حریفوں کا ڈر نہیں

ساغر نظامی (علی گڑھ)

Leave a Comment